• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا شکار بشریٰ انصاری کی بہن کی حالت تشویشناک

عالمی وبا کورونا کا شکار ہونے والی بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کی حالت تشویشناک ہے۔

اداکارہ اور بشریٰ انصاری کی بہن عاصمہ عباس نے بہن سنبل شاہد کی صحت کے حوالے سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ سنبل شاہد اسپتال میں وینٹیلیٹر پر ہیں، براہِ کرم اُن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔



بشریٰ انصاری کی جانب سے بہن کی صحت کے حوالے سے اب تک کوئی پوسٹ سامنے نہیں آئی ہے۔


اس سے قبل بشریٰ انصاری نے ہی بہن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں، اُن کی بہن عالمی وبا کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم! میری بہن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں، چار چاند سلامت رہیں آمین۔‘

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی طرح اُن کی بہن سنبل شاہد بھی کئی نامور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔

تازہ ترین