• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو اور پولینڈ میں فائزر ویکسین کی جعلی خوراکیں فروخت

امریکی فارماسوٹیکل کمپنی فائزر نے تصدیق کی ہے کہ میکسیکو اور پولینڈ میں اسکی کورونا ویکسین کی جعلی خوراکیں فروخت کی جارہی تھیں،جس کی ایک خوراک کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائزر نے تصدیق کی ہے کہ میکسیکو اور پولینڈ میں ضبط کی گئی اس کی کورونا وائرس ویکسین کی مشتبہ خوراکیں واقعی جعلی تھیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میکسیکو کے ایک کلینک میں 80 افراد کو یہ جعلی خوراک لگائی بھی گئیں۔

گزشتہ ماہ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ میکسیکو میں فائزر ویکسین کی جعلی خوراکیں ملی ہیں جو اب بھی گردش میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میکسیکو روسی کورونا ویکسین اسپٹنک کی 6 ہزار خوراکوں کا بھی جائزہ لے رہا ہے جو گزشتہ ماہ ہنڈراس جانے والے نجی طیارے سے قبضے میں لی گئی تھیں۔

تازہ ترین