موسیقی کے معروف آن لائن میگزین نے پاکستانی گلوکارہ کو سراہا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیقی کے معروف آن لائن میگزین نے پاکستانی گلوکارہ کو سراہا


موسیقی کے معروف آن لائن میگزین Pitchfork نے پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کے گیت محبت کو بہترین نیا ٹریک قرار دیا ہے۔

36 سالہ عروج آفتاب نے 2018 سے شہرت حاصل کرنا شروع کی جب امریکا کے نیشنل پبلک ریڈیو نے Lullaby کے نام سے ان کے گیت کو اکیسویں صدی میں خواتین کے عظیم ترین گیتوں میں سے ایک قرار دیا تھا۔

نیویارک ٹائمز نے ان کے گانے Island No 2 کو سال کے 25 بہترین کلاسیکل میوزک ٹریکس میں سے ایک قرار دیا۔

پاکستان میں پیدا ہونے اور بروکلین میں رہنے والی عروج آفتاب مغربی موسیقی کے ساتھ ساتھ ریشماں اور عابدہ پروین سمیت کئی ملکوں کی موسیقی سے متاثر ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید