• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری ماحولیات کے لئے 100 ارب ڈالر کی فراہمی کو یقینی بنائے، ملک امین اسلم

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ عالمی برادری ماحولیات کے لئے 100 ارب ڈالر کی فراہمی کو یقینی بنائے، اب وقت آگیا ہے، باتوں کے بجائے ماحولیاتی چیلنجز کا عملی مقابلہ کیا جائے۔

کلائمٹ لیڈر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کےمعاملے پر بھی ڈو مور کا مطالبہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ کے تحت سرفہرست ملک ہے، وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی کے لئے عملی کوششوں پر یقین رکھتے ہیں اور موسمیاتی چیلنجز کا قدرتی حل پیش کررہے ہیں۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی مسائل و مشکلات کا حل چاہتا ہے، پاکستان 2030 تک دنیا میں کلین توانائی پیدا کرنے والا ملک ہوگا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ آبی وسائل کو استعمال میں لاکر زیرو کاربن انرجی پیدا کی جائے گی، پاکستان کی جانب سے اشتراک کی پیشکش کرتا ہوں۔

تازہ ترین