• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، کورونا پابندیاں، سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری سے گریزاں، 377 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کورونا کے باعث نئی پابندیوں اور بڑے شہر بند کرنے کی اطلاعات پر سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری سے گریزاں دکھائی دیئے، منافع کی خاطر فروخت بڑھنے سے مارکیٹ میں منفی رحجان رہا، کے ایس ای 100انڈیکس 377پوائنٹس کی کمی سے 45ہزار کی حد سے نیچے آگیا ، 70.76 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ہو گئی ، سرمایہ کاری مالیت 65ارب 20کروڑ 39 لاکھ روپے گھٹ گئی ، کاروباری حجم بھی 15.20 فیصد کم رہا۔

ملک بھر سے سے مزید