کھٹمنڈو (اے ایف پی) کوہ ہمالیہ سرکرنے کی کوشش کرنے والے ناروے کے کوہ پیما نے تصدیق کی ہے کہ ان کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ارلینڈ نیس نے اپنے فیس بک پیغام میں بتایا ہے کہ ان کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، وہ ٹھیک ہیں اور اسپتال میں ان کا علاج ہورہا ہے۔