• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنیٰ زیدی کا انسٹافالوورز بڑھنے پر خوشی کا انوکھا انداز

پاکستان کی معروف منجھی ہوئی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد بڑھنے پر انوکھے انداز میں خوشی مناتے ہوئے ویڈیو خوب وائرل ہو گئی ہے۔

اکثر اوقات شوبز انڈسٹری کےفنکاروں کی جانب سے اپنے انسٹا گرام فالوورز بڑھنے کی خوشی مناتے ہوئے کیک کاٹا جا تا ہے اور اپنی ویڈیوز یا تصویروں کے ذریعے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا جاتا ہے جبکہ یمنیٰ زیدی نے یہ روایت توڑ دی ہے۔


یمنیٰ زیدی کی جانب سے کیک کاٹنے کی روایت توڑتے ہوئے اپنے مداحوں و فالوورز کا سب سے ہٹ کر انوکھے انداز میں شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

ہر طرح کے کردار میں ڈھل جانے والی بہترین اداکارہ یمنیٰ زیدی کے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 4.1 ملین ہو گئی ہے۔

یمنیٰ زیدی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے سب چاہنے والوں  کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یمنیٰ زیدی کی انسٹا اسٹوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی سیلفی ویڈیو بنا رہی ہیں اور ساتھ میں لال لپ اسٹک سے شیشے پر 4.1 ملین لکھ کر دل بنا رہی ہیں۔

اس دوران یمنیٰ زیدی کے چہرے پر ایک خوبصورت مسکراہٹ بھی دیکھی جا سکتی ہے جس سے معلوم ہو رہا ہے کہ وہ کتنا خوش ہیں۔

تازہ ترین