سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 15 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔
دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائیاں لاہور، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، میانوالی، چنیوٹ اور اٹک میں کی گئیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد بھی پکڑا گیا، جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔
گرفتار کیے گئے دہشت گردوں سے تحقیقات جاری ہیں۔