کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں ڈمپر نے ٹکر مار دی۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ ٹکر مارنے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔
مشتعل افراد نے پولیس کو ڈمپر کو روڈ سے ہٹانے سے روک دیا۔
مظاہرین نے کورنگی کراسنگی سے ابراہیم حیدری جانے والے روڈ کو بلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق ڈمپر رانگ وے سے آرہا تھا، ڈرائیور فرار ہو گیا ہے، حادثے میں جاں بحق تینوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگائی تھی جس پر قابو پالیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے ڈمپر کو ہٹانے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ 6 فروری کو بھی 2 مختلف حادثات میں کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے 5 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔