شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں مارا گیا دہشت گرد افغان شہری نکلا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دتہ خیل میں ہلاک دہشت گرد لقمان خان عرف نصرت افغان صوبے خوست کے ضلع سپیرا کا رہائشی تھا۔
افغان دہشت گرد لقمان 6 فروری کو دتہ خیل میں آپریشن میں مارا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کی لاش حوالے کرنے کے لیے افغان عبوری حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ افغان حکومت اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت ذمے داریاں پوری کرے گی۔