• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کے نئے ایکس پیغام نے صارفین کو پریشان کر دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن المعروف بگ بی نے ایکس پر نیا پیغام شیئر کیا ہے۔

لوک سبھا کے سابق رکن امیتابھ بچن نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نیا پیغام جاری کرتے ہوئے ’جانے کا وقت‘ لکھا ہے۔

82 سالہ امیتابھ بچن کا یہ ایکس پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بگ بی کے اس پیغام پر صارفین ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 1969ء سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے امیتابھ بچن تاحال متحرک ہیں اور شوبز انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید