• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارے میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف دیا ہے۔

زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 118 رنز اسکور کیے، کمن ہکموے 34 رنز بنا کر اننگ کے ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسنین اور دانش عزیز نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔

اس سےقبل میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

گرین شرٹس کے خلاف زمبابوے کو 19 کے مجموعی اسکور پر اپنی پہلی وکٹ کھونا پڑی جب کپتان برینڈن ٹیلر 5 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے۔

ٹیم کا اسکور 47 رنز پر پہنچا تو ارشد اقبال نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر اپنی پہلی وکٹ حاصل کی اور مرومانی 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

میزبان ٹیم کے کمن ہکموے کی شکل میں تیسری وکٹ دانش عزیز کے حصے میں آئی، وہ 34 رنز بنا سکے۔

عثمان قادر نے 71 کے مجموعی اسکور پر 3 رنز بنانے والے ریان برل کی وکٹ حاصل کی۔

میزبان ٹیم کی پانچویں وکٹ دانش عزیز کے حصے میں آئی جب انہوں نے 16 رنز بنانے والے مدہیورے کو بولڈ کیا۔

ٹیم کا اسکور 108 پر پہنچا تو مساکانڈا کی وکٹ حسنین نے حاصل کی، چکابووا کی ساتویں وکٹ حارث رؤف نے لی۔

زمبابوے کے  آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مساکاڈزا تھے وہ بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے جبکہ نویں وکٹ 7 رنز بنانے والے جانگ وی کی تھی انہیں حسنین نے پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی جانب سے گزشتہ میچ کی فاتح ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

حیدرعلی کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد نواز کی جگہ فاسٹ بولر ارشد اقبال آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔

ارشد اقبال کو سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیپ پہنائی۔

گزشتہ میچ میں زمبابوے کی کپتانی کرنے والے شان ولیمز انجری کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ برینڈن ٹیلر ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

میزبان ٹیم زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر کا ٹاس کے بعد کہنا ہے کہ کوشش کریں کے پاکستان کے خلاف اچھا اسکور کریں۔

تازہ ترین