ایک تحقیق کے دوران ملیریا کے خلاف بڑی کامیابی سامنے آئی ہے۔ لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نئی زیر تجربہ ویکسین ملیریا کے خلاف 77 فیصد مؤثر ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق متعدد تجربات کے بعد پہلی ویکسین ہے جو مقررہ اہداف پر پورا اتر رہی ہے۔
اس حوالے سے محققین کا کہنا ہے کہ نئی ملیریا ویکسین کے عوامی صحت پر بڑے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ملیریا سے سالانہ 4 لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں، جن میں اکثریت صحارا کے افریقی علاقوں میں بچوں کی ہے۔