• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیریا کی ادویات اور حفاظتی لباس کی برآمد پر عائد پابندی ختم



وفاقی حکومت نے انسداد ملیریا ادویات اور ذاتی حفاظتی لباس کی برآمد پر سے پابندی اٹھالی، نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

وزارت تجارت نے ذاتی حفاظتی لباس اور انسداد ملیریا ادویات بشمول کلوروکوئین اور ہائیڈرو کلوروکوئین کی برآمد پر پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق ذاتی حفاظتی سامان کے اسٹاک پر نظر رکھنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے آغاز پر وفاقی کابینہ نے مارچ 2020 میں انسداد ملیریا ادویات اور متعدد ذاتی حفاظتی سامان کی برآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔

تازہ ترین