• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: کورونا وائرس کے 1072 نئے کیسز، 9 اموات رپورٹ

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 72 کیسز رپورٹ ہوگئے، جبکہ 9 اموات بھی سامنے آئی ہیں۔ 

اس حوالے سے ریاض سے سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں نئے کیسز اور اموات سے متعلق بتایا گیا۔ 

اس میں کہا گیا کہ مملکت میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد یہاں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار 263 ہوگئی ہے۔ 


سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں  کورونا وائرس سے مزید 9 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 6 ہزار 88 ہوگئی ہے۔ 

اسی طرح 24 گھنٹوں میں کورونا سے 858 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 94 ہزار 529 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین