• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا سے متعلق افواہ پرجرمانہ ہوگا، سعودی وزارت داخلہ

سعودی حکومت نے عالمی وبا کورونا سے متعلق غلط خبر پھیلانے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے متعلق افواہ پر جرمانہ ہوگا۔


کورونا سے متعلق افواہ پھیلانے پر1سے10لاکھ ریال جرمانہ اور 5سال قید ہ وسکتی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق کورونا سے متعلق افواہ پر دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔

تازہ ترین