• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم، متعدد افراد سے موبائل،نقدی چھین لی گئی، لاکھوں کی چوریاں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 4گاڑیوں 10 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی دو موٹر سائیکل چرا لئے گئے۔تھانہ رتہ امرال کو ذاکر رحمن نے بتایاکہ کیرج فیکٹری میں گھر کے قریب 3نامعلوم لڑکے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 50ہزار روپے اور 2موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ رتہ امرال کو مہدی خان نے بتایاکہ ورکشاپ روڈ پراپنی دکان نیو المدینہ ڈیری میں موجود تھے کہ 4نا معلوم موٹر سائیکل سوار آئے جو اسلحہ کی نوک پر مجھ سے میرا موبائل اور غلے سے 70ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدرواہ کومحمد بشیر نے بتایا کہ گلبرگ کے پاس ایک رکشہ میں سوار 4نامعلوم اشخاص مجھے روک کر اسلحے کی نوک پر میرا پرس چھین کرلے گئے جس میں 20ہزارروپے ، ڈرائیونگ لائسنس اورآئی ڈی کارڈ تھا۔تھانہ سٹی کو سلیم نے بتایا کہ فوارہ چوک میںنامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہوگیا۔ تھانہ سٹی کو عصمت اللہ نے بتایا کہ باڑہ مارکیٹ سے دوران شاپنگ میری جیب سے میرا موبائل چوری ہو گیا ۔ تھانہ رتہ امرال کو محمد اقبال نے بتایا کہ ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑکر 50 ہزار روپے ،موبائل ، اور طلائی زیورات وزنی 4تولےچوری کر کے لے گئے۔تھانہ پیرودھائی کو یاسر نے بتایاکہ گلی میں سے میری سائیکل چوری ہو گئی ۔ تھانہ وارث خان کو فدا حسین نے بتایا کہ کیری ڈبہ میں گھر آرہا تھا کہ وارث خان سٹاپ پر 2 نامعلوم لڑکے آئے، ایک نے میری گاڑی کو مکا مارا میرا دھیان ادھرگیا تو دوسرا لڑکا میری گاڑی سےموبائل چوری کر کے لے گیا۔تھانہ صادق آبادکو وسیم احمد نے بتایا کہ بلال کالونی میں نامعلوم شخص میری بیٹی کا موبائل چھین کر فرار ہو گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو نقیب نے بتایا کہ ایران روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہو گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو زین العابدین نے بتایاکہ صادق آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہو گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو اسد علی نے بتایا کہ میری ہمشیرہ عابدہ سکول جا رہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس کا پرس چھین کرلے گیا جس میں 15ہزار روپے اور ایک موبائل تھا۔تھانہ نصیرآبادکو محمد زبیر الوہاب نے بتایا کہ پیرودھائی موڑ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوارموبائل چھین کر فرار ہو گیا ۔تھانہ آراے بازارکو شفیداں بیگم نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑکر 30ہزارروپے ،موبائل، چیک بک اور دیگرکاغذات چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سول لائن کو ندیم اعجاز نے بتایاکہ نامعلوم چورنے میرے گھر سے موبائل چوری کرلیا۔تھانہ مورگاہ کو حمزہ طارق نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے میری د کان سے موبائل چوری کرلیا ۔تھانہ مورگاہ کو عابد حسین نے بتایا کہ سواں اڈےسے گاڑی میں بیٹھا اس دوران میری جیب سے کسی نامعلوم چور نے میرا موبائل چوری کر لیا ۔تھانہ صدرواہ کو عدیل احمد نے بتایا کہنواب آباد مین روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرارہوگیا۔تھانہ صدرواہ کو محمد یوسف نے بتایا کہ میرے ذاتی رقبہ احمد نگر میں موبائل ٹاور نصب ہے جس کا تا لا توڑ کر نامعلوم چور6 بیٹریاں چوری کرکے لے گئے۔تھانہ گوجرخان کو عبدالرحیم نے بتایاکہ نامعلوم چور میری دکان کے تالے توڑکردو تانبے کی دیگیں مالیتی 75ہزارروپے چوری کر کے لے گیا۔تھانہ روات کو جواد نے بتایا کہ سائل کی ایک گائے چوری ہو گئی۔تھانہ گولڑہ پولیس کو منیر احمد نے بتایا کہ مدعی کی بیوی کے خالو اور خالہ نے میرے گھر سے نقدی اورتین تولے زیورات کل مالیتی چھ لاکھ پچاسی ہزارروپے چوری کرلئے۔تھانہ بھارہ کہو پولیس کو محمد سلیم نےبتایا کہ میری گاڑی سے نامعلوم چورنے بیگ چوری لیا جس میں لیپ ٹاپ ودیگر ضروری کاغذات تھے ۔تھانہ آبپارہ پولیس کو معتبر خان نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر سے نقدی اور دو طلائی انگوٹھیاں چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سبزی منڈی پولیس کو ندیم آصف نے بتایا کہ آئی الیون فورمیں کیش اینڈ کیری کائونٹر سے ایک موبائل مالیتی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے چوری ہوگیا۔تھانہ رمناکے علاقہ جی الیون تھری سے محمد عثمان کی موٹرسائیکل ڈبلیوکے -4449 اورتھانہ لوہی بھیرکے علاقہ پی ڈبلیوڈی سے محمد اشرف کی موٹرسائیکل نمبر ایم این آر -7628 چوری ہوگئی۔
تازہ ترین