• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: گزشتہ روز ملیریا کے 136 نئے کیسز رپورٹ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ روز سندھ بھر میں ملیریا کے 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ 57 کیسز حیدرآباد ڈویژن سے رپورٹ ہوئے جبکہ لاڑکانہ ڈویژن میں 34 افراد ملیریا سے متاثر ہوئے۔

شہید بینظیرآباد ڈویژن میں21، میرپورخاص ڈویژن میں 13 اور سکھر ڈویژن میں بھی 11 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ملیریا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ 

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ملیریا مچھروں کے ذریعے پھیلنے والا مرض ہے جو گندگی، کھڑے پانی اور نکاسیٔ آب کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بڑھتا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ رات کے وقت مچھر دانی کا استعمال کریں، جسم کو ڈھانپ کر رکھیں، گھروں اور اطراف میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور مچھر مار اسپرے کا استعمال کریں۔

صحت سے مزید