• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز 2022، خواتین ٹیموں کا اعلان، پاکستان بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن نے گیمز کے لیے کوالیفائی کرنے والی چھ ویمن کرکٹ ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کے جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میزبان انگلینڈ، پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے نام کوالیفائرز میں شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز سے ایک ملک اور اس کے ساتھ ایک اور ٹیم بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں شامل ہوگی۔

کامن ویلتھ گیمز آئندہ سال 28 جولائی سے 8 اگست تک کھیلی جائے گی۔

 پہلی بار ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز کا حصہ بنایا گیا ہے اور دوسری مرتبہ گیمز میں کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں مینز ون ڈے کرکٹ کا ایونٹ 1998 میں کوالالمپور میں ہوا تھا۔

تازہ ترین