• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باقی میچز کے لیے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ آن لائن ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کل رات آن لائن ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کی پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑی مکمل ہیں، ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں پلاٹینیم کیٹیگری میں لاہور قلندرز کی پہلی پک ہے۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری، کراچی کنگز کی تیسری اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی چوتھی اور ملتان سلطانز کی پانچویں پک ہے۔

ذرائع کے مطابق ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کے لیے 130 سے زائد کھلاڑی دستیاب ہوں گے، باقی میچز کے لیے دستیاب کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے کرکٹرز شامل نہیں۔

لاہور قلندرز کو صرف بین ڈنک کی خدمات حاصل ہیں جبکہ اُس نے باقی غیر ملکی کھلاڑی ری پلیسمنٹ ڈرافٹ سے لینے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مارٹن گپٹل، جیمز فولکنر، شکیب الحسن، تمیم اقبال، عثمان خواجہ، ایون لوئس ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فاف ڈوپلیسی کی خدمات حاصل رہیں گی۔

تازہ ترین