• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے زمبابوے سے شکست کا بدلہ لے لیا، سیریز بھی جیت لی


پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں زمبابوے کو شکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی ہے، یہ پاکستان کی ملک سے باہرلگاتار دوسری سیریز میں فتح ہے۔

زمبابوبے کے خلاف دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنے والی پاکستانی ٹیم نے فائٹ بیک کیا ہے اور سیریز میں سرخرو ٹھہری ۔

ہرارے اسٹیڈیم میں پاکستان کی جیت میں اوپنر محمد رضوان ، کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر حسن علی نے نمایاں کردار ادا کیا۔


زمبابوے کی طرف سےاوپنر ویزلی نے نصف سنچری اسکور کی ، ان کی 59رنز کی اننگز رائیگاں چلی گئی۔

میزبان ٹیم کی طرف سے دوسرے اوپنرمساکڈزا 10،مرومانی35،ٹیلر20،ولیمز 9،لیوک 5، چاکبواصفر رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

میچ میں ایک وقت ایسا بھی تھا کہ زمبابوے نے 13ویں اوور میں 1 وکٹ پر 102رنز بنالیے تھے مگر اس دوران حسن علی نے شاندار بولنگ کی ۔

انہوں نے دو اوورز میں 3وکٹیں لیں اور ٹیم کو کامیابی کی شاہراہ پر گامزن کردیا، فاسٹ بولرنے میچ میں مجموعی طور پر 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا اور مرد میدان قرار پائے۔

گرین شرٹس کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 165 رنز کا مجموعی اسکور بورڈ پر سجادیا۔

زمبابوے کی ٹیم ہدف کےتعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 141رنز ہی بناسکی ، یوں پاکستان نے میچ 24رنز اور سیریز 2-1 سے جیت لی۔

پاکستان کی طرف سے اوپنر محمد رضوان نے 91رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

ان کا ساتھ کپتان بابراعظم نے بخوبی ادا کیا، انہوں نے 46 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی ، اس دوران انہوں نے ویرات کوہلی سے ٹی 20 میں تیز ترین 2 ہزار رنز کا اعزاز چھین لیا۔

بابراعظم نے اپنی اننگز کےد وران 5 چوکے لگائے ،جنوبی افریقا کے خلاف سیریز رنز کےانبار لگانے والے فخر زمان زمبابوے کے خلاف اس بار بھی کچھ نہ کرسکے۔

شرجیل خان کو ایک بار پھر موقع دیا گیا، وہ اوپنر بھی آئے مگر 18 رنز کی اننگز ہی کھیل سکے۔

میچ اور سیریز میں کامیابی کی صورت میں حسن علی کو میچ کا اور محمد رضوان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تازہ ترین