• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسز کرکٹ کلب نے میڈیا الیون کو 140 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔فاتح ٹیم کے عثمان شاہ شاندار سینچری اسکور کر کے میچ بہترین کھلاڑی قرار پائے، اس موقع پہ مہمان خاص پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے خواجہ انڈسٹریز کے چیئرمین خواجہ منیر احمد کے ہمراہ ایکسز کرکٹ کلب کے لوگو کی رونمائی کی۔ 

اصغر علی شاہ کرکٹ میں کھیلے جانے والے ورچوئل ایکسز رمضان فیسٹول ٹی ٹوئنٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنل میں اے سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 203 رنز بنائے، عثمان شاہ نے چار چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 61 گیندوں پر شاندار 105 رنز بناکر جیت کی بنیاد رکھی، دیگر بلے بازوں میں احمر وسیم اور احمد عباس 33 اور 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

میڈیا الیون صرف 63 رنز کے مجموعہ پر پویلین لوٹ گئی، فاتح ٹیم کے اسامہ شاہ تین اوور میں سترہ رنز دیکر تین وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ۔ فاتح ٹیم کے عثمان شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، اس موقع پر مہمان خاص پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے خواجہ انڈسٹریز کے چیئرمین خواجہ احمد منیر، اے سی سی کے صدر خواجہ احمد مستقیم، خواجہ فواد احمد، سجاس کے صدر آصف خان، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، کے سی سی کے سابق جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، کے سی سی اے زون سات کے سابق صدر مظہر اعوان، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر احمد، سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئر مبشر مختار، ٹگ آف وار کے سیکریٹری جاوید اقبال، کے ہمراہ ایکسزز کرکٹ کلب کے لوگو کی رونمائی کی۔ 

پروفیسر اعجاز فاروقی کا کہنا تھا کہ ایکسز کرکٹ کلب کراچی کی کلب کرکٹ میں ایک بہترین اضافہ ہے، امید ہے اے سی سی کے پلیٹ فارم سے ملک کو اچھے اور باصلاحیت کرکٹر میسر ائیں گے، خواجہ منیر احمد کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں اے سی سی کے لوگو کی رونمائی بابرکت ثابت ہوگی، اے سی سی کرکٹرز کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین