• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک مجھے شہریت دینے کی آفر کرچکے ہیں لیکن میں نے پاکستان سے محبت کی خاطر سب کی پیشکش ٹھکرا دی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا سے میچ ہارنے کی آفر ملی تھی، اس کے علاوہ سیف گیمز کے دوران فائنل ہارنے کیلئے نیپال نے آفر کی تھی، میں نے ان دونوں واقعات کی معلومات فوری طور پر فیڈریشن کو فراہم کردی تھی۔انعام بٹ کا کہنا تھا کہ میری رینکنگ اس لیے نہیں ہے کیونکہ ایونٹ ہی کم کھیلتا ہوں، نمبر ون ریسلرز کو ہرا کر بھی ٹاپ کی رینکنگ میں میر انام و نشان تک نہیں، دیگر ممالک کے ریسلر سال بھر میں کئی ایونٹس کھیلتے ہیں۔ 

رواں سال مختلف ایونٹس کیلئے تیس لاکھ روپے درکار ہیں،انہوں نے اولمپکس گیمز میں رسائی حاصل نہ کرنے کا سارا ملبہ حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بار بار اپیل کے باجود کوئی سپوٹ نہیں ملی،ورلد ریسلنگ چیمپئن شپ میں مالی مشکلات کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکا جس کا خمیازہ اولمپکس میں عدم شر کت کی صورت میں ملا،اگر چیمپین شپ میں حصہ لیتا تو آج اولمپکس گیمز میں رسائی حاصل ہوچکی ہوتی،ایک انٹرو یو میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ملی، دیگر ملکوں میں کیمپ لگائے گئے،جب اکھاڑے میں ٹریننگ شروع کی گئی تو ہم پر پابندی لگادی گئی، جب مناسب انداز سے ٹریننگ ہی نہیں کرسکے تو نتائج کیسے اچھے آئیں گے۔

آل سند ھ محدوم امین فہیم باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس 30 اپریل کو آرگنائزنگ سیکریڑی انوارحسین خانزادہ ڈائریکٹراسپورٹس سند ھ زرعی یونیورسٹی نے طلب کیا ہے جس کی صدارت پاکستان باسکٹ فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان کرینگے اجلاس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات پر غور ہوگا،ایونٹ عید الفطر کے بعد ہوگا،ٹوکیو اولمپکس شروع ہونے میں 100 دن باقی ہےجبکہ ایونٹ کے میسکوٹ کی رونمائی کردی گئی ۔

کئی ملکوں نے شہریت کی پیش کش کی، انعام بٹ
ریویٹی سپر لیگ سیزن ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر وننگ ٹیم اسحاق سلیم کا ڈائریکٹر علی رضا، علی ذیشان اور جنید خان کے ساتھ گروپ۔ 

ٹوکیو اولمپکس آرگنائزرز نے کویڈ 19 کی وجہ سے تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ میسکوٹ کی رونمائی کی گئی جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے عوام کو اس تقریب میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری فیصل فیاض نے کیمرج یونیورسٹی پریس سے سرشار ٹیچر ایوارڈ کا حاصل کرلیا ہے، ایوارڈ حاصل کرنے پر مختلف سپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کی کثیر تعدادنے فیصل فیاض کو دلی مبارکباد دی ہے۔ 

کئی ملکوں نے شہریت کی پیش کش کی، انعام بٹ
زیک اسپورٹس کے زیر اہتمام جونیئر اینڈ مسٹر کراچی کی افتتاح بریگیڈیئر فیصل نواز کررہے ہیں

اس کے علاوہ وہ انٹرنیشنل ریسرچ سکالر اور انٹرنیشنل بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ بھی مختلف انٹرنیشنل اداروں سے حاصل کر چکے ہیں۔سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید افضل زیدی نے کہاہے کہ کوویڈ کی وباء کے باعث جہاں دنیائے کھیل کے بڑے بڑے ایونٹس منسوخ ہوگئے ہیں وہیں اس سے پاکستان میں سافٹ بال کے کھیل کی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں عید کے بعد کراچی میں شیڈول پندرویں نیشنل ویمن سافٹ بال چیمپیئن شپ کرونا کے کیسزمین اضافے کے باعث منسوخ کردی گئی تاہم صورتحال میں بہتری کی صورت میں اور مکمل ایس او پیز پرعملدرآمد کرتے ہوئے رواں سال جون میں فلڈ لائٹس میں کراچی میں قومی چیمپئین شپ کے انعقاد کی کوشش کریں گے۔ 

کئی ملکوں نے شہریت کی پیش کش کی، انعام بٹ
مہمان خصوصی میر سلیمان تالپور آل سندھ پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں غوری کرکٹ کلب کے کپتان کو ٹرافی پیش کررہے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایس ایس اے کے صدر سید وسیم ہاشمی، نائب صدور پرویزاحمد شیخ، محمد ناصر، جنرل سیکریٹری ذیشان مرچنٹ، چیئرپرسن ویمن ونگ عالیہ احمد،سیکریٹری فنانس مراد حسین ودیگر عہدیداران نے شرکت کی چیئرمین ایس ایس اے سید افضل زیدی نے کہا کہ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ کو پندرویں نیشنل ویمن سافٹ بال چیمپیئن شپ کی میزبانی صوبائی ایسوسی ایشن پر اعتماد کا اظہار ہے، ایس ایس اے کے صدرسید وسیم ہاشمی نے کہا کہ ہمارے ملک کی خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی کی طرح اسپورٹس میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ حصہ لے رہی ہیں اور نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پراپنااور ملک کا نام روشن کررہی ہیں۔

آل سندھ اعجاز فاروقی کر کٹ

آل سندھ پروفیسر اعجاز فاروقی کر کٹ ٹور نامنٹ میں غوری اسپورٹس حیدر آباد نے آغا کرکٹ کلب کو سعد خان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت 264 رنز سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔میر سلیمان تالپور سابق صدر حیدر آباد ریجن نے انعامات تقسیم کئے، سکھر سے سندھ اسٹار کلب نے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

تازہ ترین