• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ کی گووندا کے ساتھ ویڈیو کے چرچے

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی بھارت کے لیجنڈری اداکار گووندا کے ہمراہ ویڈیو کے چرچے ہیں۔


پاکستان میں اعلیٰ سرکاری دفاتر میں بنائی گئی ویڈیوز اور سیاستدانوں کے ہمراہ سیلفیز سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی اب بھارتی فلم اسٹار گووندا کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔


انہوں نے یہ ویڈیو مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ اسنیک ویڈیوز پر بنائی، اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی۔


حریم شاہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی دیگر پوسٹس کی طرح اس پر بھی کمنٹ سیکشن بند کر رکھا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی انسٹاگرام صارف ان کی پوسٹ پر کمنٹ کر کے اپنا اظہارِ خیال نہیں کرسکتا ۔

حریم شاہ کی جانب سے گووندا کے ہمراہ دو ویڈیوز شیئر کی گئیں، تاہم ایسا کچھ نہیں بتایا گیا کہ آیا وہ ان کے ہمراہ کسی پراجیکٹ میں مصروف ہیں یا بس انہوں نے بطور مداح گووندا سے ملاقات کی۔

ویڈیوز میں حریم شاہ کے ہمراہ ان کی قریبی دوست صندل خٹک بھی موجود ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صندل خٹک اور حریم شاہ کے ہمراہ گووندا سیلفیز لینے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ حریم شاہ نے ویب سیریز ’راز‘ سے اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ لیا ہے جس کا ٹریلر بھی سامنے آیا تھا۔

ویب سیریز ’راز‘ کے 55 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائیگی ۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ’راز‘ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹریلر سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

تازہ ترین