• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگانے کی اجازت

سعودی عرب میں حاملہ خواتین کو کورونا سے تحفظ فراہم کرتی ویکسین کے استعمال کی اجازت مل گئی۔

سعودی وزارتِ صحت نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ حاملہ خواتین اب کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کیلئے اپنا اندراج کرواسکتی ہیں۔


یہ بھی کہا گیا کہ خصوصی سائنس کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر حاملہ خواتین کے لیے بھی اب اینٹی کوویڈ 19 ویکسین دستیاب ہے۔

سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے کیے گئے اس اعلان سے قبل اس حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ کورونا ویکسین حاملہ عورتوں کیلئے بھی عام عورتوں کی طرح محفوظ ہے۔

ادھر حکومت پاکستان نے حاملہ خواتین کوکورونا ویکیسن لگانے میں اجتناب کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

ہدایات کورونا کی سائینو فارم ،کین سائینو بائیو، سائنو ویک اور اسپوتنک ویکسین سےمتعلق جاری کی گئیں۔

حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز کے مطابق سائنوویک کےحاملہ خواتین پر محدودٹیسٹ کئے گئے، لگانے سے اجتناب کیا جائے، سائینو فارم کے حاملہ خواتین پر تجربات نہیں کئے، کتنی محفوظ ہے، ڈیٹا موجود نہیں۔

تازہ ترین