راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،20 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ ٹیکسلاکو خاور پر ویز نے بتایاکہ میرے چچا پرویز خان سکیورٹی کمپنی میں ملا ز م ہیں جو ملک سعید کے پٹرول پمپ جی ٹی روڈ ٹیکسلا ڈیوٹی پر موجودتھےکہ دو نا معلوم افرادموٹرسائیکل پر واردات کی نیت سے آئے، چچانے مزاحمت کی تور دونوں ملزم ان سے گھتم گھتا ہوئے اورانہوں نے پسٹل سے فائرنگ کر کے میرے چچاکو شدیدزخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گئے ، ملزم میرے چچا کی رائفل چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ پیرودھائی کو سمیع اللہ نے بتایا کہ فوجی کالونی میں اپنے کمرے میں سو رہے تھے کہ 2 افراد کمرے میں آئے اور اسلحہ کی نوک پر ہم سے3موبائل اور90ہزار روپےچھین کر فرا ر ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو علی حیدر نے بتایاکہ 2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ صادق آبادکو اویس نے بتایا کہ بھائی کے ہمراہ ٹرالی اڈہ پہنچے تو 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ہم سے ایک لاکھ 45ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ ویسٹریج کو محمد اقبال نے بتایا کہ اپنی د کان پر موجود تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار آگئےجو 500 روپے ، سی سی ٹی وی ڈیوائس ،ایل ای ڈی بمعہ ریمو ٹ اسلحہ کی نوک پر چھین کرلے گئے ۔تھانہ ویسٹریج کو کامران غفار نے بتایا کہ میں دیگر ملازموں کے ہمراہ اپنے فاسٹ فوڈ سنٹر میں موجود تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار آئے جواسلحہ کی نوک پر3 موبائل فون اور 2لاکھ30ہزار500 چھین کرلے گئے ۔ تھانہ ریس کورس کو ماجد محمود نے بتایا کہ میں اور میرا دوست بینظیر ہسپتال سے گھر کی جانب واپس آرہے تھے جب قاسم مارکیٹ پہنچے تو میرا دوست میرے فون پر بات کر رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار میرا موبائل اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی کو غلام حیدر نے بتایا کہ راجہ بازار میں دوران خریداری کسی نے میری جیب سے موبائل چوری کرلیا ۔تھانہ پیرودھائی کو جواد نے بتایا کہ خیابان سرسید میں 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل مالیتی 2 لاکھ روپےچھین کر فرا ر ہوگئے ۔ تھانہ پیرودھائی کو کیبت خان نے بتایاکہ نامعلوم چور ان کے گھرکے تالے توڑکر 3لاکھ70ہزارروپے، گھریلوسامان، طلائی زیورات مالیتی 5لاکھ19ہزار500روپے اور کپڑے بیگ وغیرہ چوری کر کے لے گئے۔تھانہ پیرودھائی کو عزیز خان نے بتایا میری جیب سے موبائل نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ وارث خان کو مسرت نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھرکے تالے توڑکر گھر میں کھڑا موٹر سائیکل نمبر آرآئی کے-3015 اور گھریلوسامان کپڑے بیگ وغیرہ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو کاشف نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو رشید احمد نے بتایاکہ نامعلوم چورمیرے گھرکے تالے توڑکرایک لیپ ٹاپ اورطلائی انگوٹھی چوری کرکے لے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو اسامہ نے بتایا کہ سید پور روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو شبیر حسین نے بتایا کہ سکستھ روڈ کے قریب کھڑا تھا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو شفقت اللہ نے بتایا کہ سکستھ روڈ کے قریب کھڑا تھا کہ2 موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو اکرام اللہ نے بتایاکہ گھر سے 60ہزار روپے اور 2 موبائل نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو عدیل نے بتایاکہ 2 موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ کینٹ کو حسیب ظفر نے بتایا کہ مال روڈ پر 2 موٹر سائیکل سوار موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ کینٹ کوزوبیہ عدالت نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار میرا پرس چھین کرلے گیا جس میں موبائل ، 7ہزارروپے،شناختی کارڈ ،سٹوڈنٹ کارڈ فیس ادائیگی سلپ موجود تھی۔تھانہ کینٹ کو احمد نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص جس کے ساتھ ایک لڑکا بھی تھا دھوکہ دہی سے 2لاکھ15ہزارروپے بٹور کر لے گیا ۔ تھانہ کینٹ کو عارف خان نے بتایا کہ میری ورکشاپ کی دیوار توڑ کر نامعلوم چور کھڑی گاڑیوں کے پر زے اور بیٹریاں چوری کرکے لے گئے۔تھانہ آراے بازارکو فہیم عظیم نے بتایا کہ میں ڈیوٹی پر جانے کے لئے 22نمبر چونگی کھڑا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گیا ۔ تھانہ آراے بازارکو نازیہ خان نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل پر 2 نامعلوم افراد میری بیٹی سے موبائل چھین کرفرار ہو گئے ۔ تھانہ آراے بازارکو محمد آصف نے بتایا کہ 22نمبر چونگی میں 2 موٹر سائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ ریس کورس کو محمد عمران قاسم نے بتایا کہ میں رینج روڈ سے گزر رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرارہو گئے ۔تھانہ ریس کورس کو مبشر اعظم نے بتایا کہ باربر شاپ سے میرا موبائل چوری ہوگیا۔تھانہ ریس کورس کو مقبول خان نے بتایا کہ میری د کان کا تالہ توڑ کر نامعلوم چور 4مینو بلاک موٹرز مالیتی 58800، 20پنکھے، 95000 اوردیگرسامان چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سول لائن کو آغاشاہد الٰہی نے بتایا اپنے ہوٹل پر موجود تھا کہ ایک نامعلوم شخص نے 2 پارسل کا کہا، پارسل لے کر جاتے ہوئے وہ میرے 2موبائل بھی چوری کرکے لے گیا۔تھانہ ائرپورٹ کو آغا قیصر عباس نے بتایا کہ میری بیوی سے کمر شل مارکیٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار پرس چھین کرلے گیاجس میں 20ہزارروپےاور طلائی ریورات تھے۔تھانہ ٹیکسلاکو محمد عثمان نے بتایاکہ نامعلوم چور نے ٹیکسلا اڈا میں میری جیب سے موبائل چوری کرلیا۔تھانہ ٹیکسلاکو حاجی نور حسین نے بتایا کہ نامعلوم چور میری د کان سے الیکٹرک کیبل کے 17کوائلز چوری کرکے لے گئے۔تھانہ جاتلی کو سعید احمد نے بتایاکہ میں اور میرا بھائی شیراز احمد اپنے موٹر سائیکل پر اپنے گھر موہڑہ ٹوپیاں جا رہے تھے جب چڑھائی کراس کر کے دربار کے نزدیک پہنچے تو روڈ کے ساتھ ایک موٹر سائیکل کھڑا تھا اس کے ساتھ ہی ایک نا معلوم شخص مسلح پسٹل موجود تھا جس نے ہمیں کہا کہ جو کچھ ہے میرے حوالے کر دواورہم دونوں سے 20ہزار روپے اور ہم دونوں کے موبائل فون چھین لیے ۔تھانہ صدربیرونی کو رفعت محمود نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھرکے تالے توڑکر تین لاکھ روپے ، ایل ای ڈی ،پانچ گھڑیاں اور 12 بور شاٹ گن چوری کر کے لے گئے۔تھانہ روات کو ذیشان احسان خان نے بتایا کہ ہماری سوسائٹی کے اندر لگا کے وی 100 کا ٹرانسفا رمر مالیتی 5 لاکھ روپے نامعلوم چورچوری کرکے لے گئے۔تھانہ کلرسیداں کو عامر محمود بھٹی نے بتایا کہ نامعلوم افراد میرے ہوٹل کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور سائل کے دفتر سےایل ای ڈی ،رسیور، میزائل موٹر، تمام واش رومز کی ٹوٹیاں اور واش بیسن کے مکمل سیٹ چوری کر کے لے گئے اور کافی توڑ پھوڑ کی۔تھانہ مری کو محمد عمر فاروق عباسی نے بتایاکہ میری دکان جھیکا گلی کی دیوار میں روشن دان اور جالی کاٹ کر چوراندر داخل ہوئے اور ایک لاکھ روپے اور 4موبائل چوری کر کے لے گئے ۔