• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کا بھاؤ تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

عالمی سیاسی اور معاشی تشویش پر سونا خرید کر سرمایہ محفوظ کرنے کے رجحان پر پیلی دھات کا بھاؤ تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 91 ہزار 800  کی بلند ترین سطح پر ہے۔

 10گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار171 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 792  کی بلند ترین سطح پر ہے۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں یہ مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے، گذشتہ روز 1600 روپے، اس سے قبل 2300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔

جنوری میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 19200 روپے بڑھا، مہینے کے اختتام پر فی تولہ سونا 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر ہے۔

جنوری میں 10 گرام سونا 16 ہزار 460 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 50 ہزار171 روپے کا ہوا جبکہ عالمی بازار میں سونا 178 ڈالر مہنگا ہوکر 2792 ڈالر فی اونس ہوا۔

تجارتی خبریں سے مزید