جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک ٹرک سڑک پر اچانک پڑ جانے والے گڑھے (سنک ہول) میں جا گرا۔
مقامی حکام کے مطابق ٹرک کے سنک ہول میں گرنے کا واقعہ منگل کو ٹوکیو شہر کے شمال میں 18 میل کے فاصلے پر واقعہ سیٹاما پریفیکچر میں پیش آیا۔
اس میں تین ٹن وزنی ٹرک 74 سالہ ڈرائیورسمیت گڑھے میں گر گیا، ٹرک ڈرائیور کی تلاش کےلیے ریسکیو اہلکاروں کا آپریشن 4 روز سے جاری ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ گڑھا 4 گنا بڑھ کر 40 میٹر تک چوڑا ہو چکا ہے، اب تک 200 گھرانوں کو علاقے سے نقل مکانی کےلیے کہا گیا ہے۔
ارد گرد کے تقریباً 12 لاکھ رہائشیوں کو نہانے اور کپڑے دھونے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ گندے پانی کو کم کیا جاسکے جو ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے۔