• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: چیمپیئنز لیگ کے بڑے مقابلے میں 21 گرفتاریاں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانیہ کے آسٹن ولاء گراؤنڈ میں چیمپیئنز لیگ کے بڑے مقابلے کے دوران پولیس نے 21 گرفتاریاں کی ہیں۔

پولیس کے مطابق آسٹن ولاء پارک میں 21 گرفتاریوں میں سے 19 سیلٹک کے پرستار تھے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتاریاں کئی جرائم کے شبے میں کی گئی ہیں جن میں پُرتشدد انتشار پھیلانا، ایک دوسرے پر حملے، کلاس اے کی منشیات رکھنے، پچ پر آتش بازی کا سامان پھینکنا اور میچ کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنا شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق لوگوں کی ایک چھوٹی تعداد نے ایونٹ کو داغدار کرنے کی کوشش کی جو بصورت دیگر ایک شاندار مقابلہ تھا۔ 

اس حوالے سے ویسٹ مڈلینڈز کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جیک ہیڈلی کا کہنا ہے کہ ہم نے آسٹن ولاء کے خلاف چیمپئنز لیگ کے مقابلے کے لیے برمنگھم میں سیلٹک کے شائقین کا خیرمقدم کیا۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہر میں اتنی بڑی تعداد میں شائقین کا آنا واقعی بہت اچھا تھا لیکن ہم کسی کو بھی قانون کو ہاتھ لینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید