• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان اور میری کامیابی اب تک کی بڑی کہانیاں ہیں: کنگنا رناوت

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنا موازنہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اور شاہ رخ کی کامیابی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی کی کہانیاں ہیں۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی فلم ’گینگسٹر‘ کے 15 سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا موازنہ بالی ووڈ کنگ شارخ خان سے کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔

اداکارہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج سے پندرہ سال پہلے گینگسٹر ریلیز ہوئی تھی، شاہ رخ خان جی اور میری کامیابی اب تک کی سب سے بڑی کہانیاں ہیں لیکن شاہ رخ خان دہلی سے تھے اور تعلیم یافتہ تھے اور ان کے والدین فلموں میں دلچسپی رکھتے تھے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں ہماچل پردیس کے ایک گاؤں سے آئی تھی، مجھے انگریزی کا ایک لفظ بھی نہیں آتا تھا اور میں تعلیم یافتہ بھی نہیں تھی۔‘

کنگنا نے انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ہر ایک قدم میرے اپنے ہی والد اور دادا سے جنگ تھا جنہوں نے میری زندگی کو مشکل بنادیا تھا۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’اور ابھی تک 15 سال گزر جانے اور اتنی کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھی ہر روز بقا کی جنگ ہے لیکن جنہوں نے ساتھ دیا ان سب کا شکریہ۔‘

خیال رہے کہ کنگنا رناوت  اس وقت تامل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ جے جے للیتا کی زندگی ہر بننے والی فلم ’ریلیز آف تھلاوی‘ کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔ 

فلم کو سینما میں 23 اپریل کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن یہ فلم بھارت میں کورونا کے کیسز بڑھنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

تازہ ترین