• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداح کی جانب سے سیلفی کی کوشش، سارہ علی خان کو غصہ آگیا

ابھرتی ہوئی بھارتی اسٹار سارہ علی خان مداح کی جانب سے سیلفی لینے پر غصہ ہوگئیں اور اسے ڈانٹ بھی دیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان اپنی والدہ امریتا سنگھ اور بھائی ابراہیم علی خان کے ہمراہ ممبئی پہنچیں۔ 

ایئرپورٹ پر ایک مداح نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو اس موقع پر سارہ علی خان کو غصہ آگیا۔ 


سارہ نے اس شخص کو ڈانٹے ہوئے کہا کہ ’یہ کر رہے ہیں آپ؟ یہ آپ بالکل مت کیجیے۔ یہ نہیں کرنا چاہیے۔‘

اس تمام واقعے کو پاپارازی نے ویڈیو کی شکل میں ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

تازہ ترین