• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا علی خان نے سارہ علی خان کی ان دیکھی تصویر شیئر کردی

بھارتی اداکارہ و ماڈل سارہ علی خان کی ان دیکھی تصویر پھوپھی نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ 

سیف علی خان کی بہن صبا علی خان اکثر اپنے اہلِ خانہ کی تصاویر کو سوشل میڈیا ویب سائٹس و ایپس پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ 

ان میں وہ عموماً اپنے بھتجوں اور بھتیجی کی تصاویر مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے دکھاتی ہیں۔ 


اس مرتبہ انھوں نے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی ایک ان دیکھی تصویر شیئر کی جو ان کے بچپن کی ہے۔ 

صبا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ یہ کون ہے؟ بہت آسان ہے، تصویر میں نے لی تھی۔ 

ان کی پہیلی کو سارہ کے مداحوں نے آسانی سے بوجھ لیا اور سارہ سے اپنے پیار کا اظہار بھی کیا۔ 

تازہ ترین