• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف حکومت کو اپیل کردی

اسلام آباد ( آن لائن ) کالعدم تحریک لبیک نے اپنے اوپر لگائی گئی پابندی کیخلاف وزارت داخلہ میں اپیل کر دی اور حکومت نے کالعدم تحریک کی درخواست کا جائزہ لینے کے لئے آج جمعہ کو اعلی سطح کا اجلاس بلا لیا ہے جس کی صدارت وفاقی سیکرٹری برائے داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کریں گے ،ذرائع وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے ان کے وکیل کے ذریعے ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک لبیک دہشت گرد تنظیم ہے نہ ہی دہشت گردی سے کسی قسم کا کوئی تعلق ہے۔

تازہ ترین