• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایت پر سی ڈی اے میں موجود کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی ہدایت پر وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) میں موجود کرپٹ افسران کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی۔ سیکٹر آئی الیون 2میں پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ کے معاملے پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 10سی ڈی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سی ڈی اے میں کرپٹ افسران کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور مقدمہ میں نامزد 10افسران میں سے چار افسران محمد علی جونیجو، فخرالدین، مسعود جیلانی اور محمد حنیف کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین