احسن خان کا میٹر گھوم گیا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ٹیلی ویژن اور فلم کے نامور اداکار احسن خان کا مشہور ڈائیلاگ ’میٹر گھوم گیا‘ ڈرامہ سیریل قیامت کا ہے جسے عبداللّٰہ کادوانی کی پروڈکشن میں بنایا گیا ہے۔

سپر اسٹار احسن خان نے بتایا کہ قیامت نے شوبز انڈسٹری میں قیامت برپا کر رکھی ہے، جہاں جاتا ہوں مداحوں کی جانب سے آواز آتی ہے ’میرا میٹر گھوم جائے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں گیم شوز ہو رہے ہیں لیکن اس کے باوجود قیامت لیڈ کر رہا ہے، اس ڈرامے میں میرا کردار ایک منفی، بے وقوف اور مزاحیہ نوجوان کا ہے، جو ناظرین کو ہنساہنسا کر لوٹ پوٹ بھی کر رہا ہے۔

احسن خان نے کہا کہ نیلم منیر اور امر خان بھی کمال کی پرفارمینس دے رہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بہت جلد مداح مجھے اور نیلم منیر کو یاسر نواز کی فلم چکر میں بھی دیکھیں گے۔

احسن خان نے بتایا کہ ان دنوں میں باکمال پروڈیوسر امجد شاہ کی نگرانی میں ٹرانسمیشن کر رہا ہوں اور پچھلے پانچ برسوں میں میری زندگی کافی بدل گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید