فلیٹ کی تزین و آرائش مہنگی پڑگئی، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات شروع
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلیٹ کی تزین و آرائش مہنگی پڑگئی، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات شروع


برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ڈاؤننگ اسٹریٹ میں فلیٹ کی تزئین و آرائش مہنگی پڑگئی۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے خلاف اخراجات کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

پارلیمانی کمیشن برائے اسٹینڈرڈ میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم تحائف سے متعلق ایمان داری اور شفافیت ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ 

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ انہوں نے مستقل غیراخلاقی رویہ اپنا رکھا ہے۔

اس میں تجویز دی گئی کہ اقربا پروری اور قانون کی خلاف ورزی پر وزیراعظم سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید