• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکاری نہیں، ریسلنگ جاری رکھوں گا، رینڈی اورٹن

مشہور امریکی ریسلر رینڈی اورٹن نے کہا ہے کہ ریسلنگ جاری رکھوں گا،ہالی ووڈ فلموں میں کام نہیں کروں گا۔

41سالہ رینڈی اورٹن نے ایک شو کے دوران اپنے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ریسلرز دیگر کام بھی کرتے ہیں یا اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی دوسرا آپشن بھی موجود ہو جب کہ وہ ریسلنگ کرنے کے قابل نہ رہیں۔لیکن میں خود کو ریسلنگ سے جڑا رکھوں گا۔

رینڈی اورٹن نے مزید کہا کہ ہالی ووڈ مجھے اپنی طرف مائل نہیں کرتا کیونکہ مجھے اداکاری کا شوق نہیں ہے۔ مجھے فلمیں اچھی لگتی ہیں اور اسکرپٹس بھی موصول ہوتی ہیں تاہم مجھے نہیں لگتا کہ اداکاری میرا جنون ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں ہالی ووڈ جانے یا مکمل طور پر اداکار بننے کی کوشش نہیں کررہا۔ ڈیو بٹیسٹا اور جان سینا نے ریسلنگ کو ہالی ووڈ میں جانے کے لیے استعمال کیا۔

واضح رہے کہ ریسلنگ سے جڑے کئی افراد ہالی ووڈ فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں جبکہ خود رینڈی اورٹن نے بھی کچھ فلموں میں اداکاری کی ہے۔

تازہ ترین