سلطنت عمان نے کروناوائرس کے پیش نظر سیاحت پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے 103 ممالک کیلئے مشروط انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔
عمان جانے کا شوق رکھنے والے غیرملکیوں کو سیاحتی ویزے آسانی سے مل سکیں گے، مشروط ویزے کیلئے سیاح کو 10 دن قیام کی اجازت ہوگی۔
عمان آئے سیاحوں کو پیشگی ہوٹل بکنگ اور واپسی کی کنفرم بکنگ پیش کرنا ہوگی، یورپی یونین، برازیل، چلی، ارجنٹائن کیلئےمشروط فری انٹری ویزا کی سہولت ہوگی۔
کولمبیا، وینزویلا، اکواڈور کیلئے بھی مشروط فری انٹری ویزا کی سہولت ہوگی۔