• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صبور علی کی اداکار علی انصاری سے بات پکی ہوگئی۔

اداکارہ نے اپنی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنائی۔

انہوں نے علی انصاری کے ہمراہ تیار ہوئے اور گلے میں ہار ڈالے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ’بات پکی‘ لکھا۔


صبور نے لکھا کہ ’ہماری فیملی کی مرضی کے مطابق میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں۔‘


انہوں نے ساتھ علی انصاری کو بھی ٹیگ کیا۔


دوسری جانب علی انصاری نے بھی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جذبات اس وقت بالکل مختلف ہیں، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں خوش ہوں۔

علی انصاری نے صبور علی کیلئے لکھا کہ زندگی میں اب کبھی آ پ کو تنہا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اداکار و موسیقار علی انصاری کی عمر 33 سال جبکہ صبور کی عمر 26 برس ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ صبور کی بہن سجل علی نے بھی شوبز انڈسٹری سے ہی گزشتہ برس اپنا جیون ساتھی چُنا تھا اب اُن کی بہن نے بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ علی انصاری سے شادی کا ارادہ کیا ہے۔

رواں برس ماہِ فروری میں علی انصاری کی بہن مریم انصاری سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

تازہ ترین