• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹ مڈلٹن میگھن کو لے کر پریشان تھیں، شاہی بائیوگرافر

برطانوی شاہی خاندان کی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن اپنی دیورانی شہزادی میگھن مارکل سے متعلق پریشان تھیں جو اپنے خاندان سے متعلق ’شرمندہ‘ رہتی تھیں۔

اس حوالے سے شاہی بائیوگرافر انگرڈ سیورڈ نے کہا کہ ڈچسز آف کمبریج اپنے دیور شہزادہ ہیری کے لیے ان کی شادی سے قبل کافی پریشان تھیں۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ کیٹ مڈلٹن اس بات کو سمجھنے سے قاصر تھیں کہ آخر شہزادہ ہیری شادی سے قبل اپنے ہونے والے سسر تھامس مارکل سے کیوں نہیں ملے۔

شاہی بائیوگرافر نے کہا کہ کیٹ مڈلٹن میگھن مارکل سے متعلق پریشان رہا کرتی تھیں کیونکہ وہ اپنے خاندان سے متعلق شرمندہ تھیں، وہ والدہ کے سوا کسی کے متعلق زیادہ بات نہیں کرتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ پر میگھن کو پسند کرتے صرف اس کے لیے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں تھی کہ ہیری اپنی ہونے والی اہلیہ میگھن مارکل سے بے تحاشہ محبت کرتے تھے۔ 

تازہ ترین