• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ ثنا شیخ نے مختصر لباس پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب دے ڈالا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے مختصر لباس پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالا۔بولی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے پہچان بنانے والی بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ان دنوں اپنی نئی ویب سیریز ’’عجیب داستان‘‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں جس میں انہوں نے بولڈ کردار ادا کیا ہے۔اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے ایک ویڈیو میں مداحوں کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر بھیجنے والے پیغامات پڑھے اور ان کے جوابات بھی دیے جس میں ایک مداح کی جانب سے ان کے لباس پر تنقید کی گئی جس پر اداکارہ نے انہیں دلچسپ جواب دیا۔فاطمہ ثنا شیخ نے پہلے مداح کی جانب سے بھیجا گیا پیغام پڑھ کر سنایا ’’آپ اتنے مختصر لباس کیوں پہن رہی ہیں؟ کیا ممبئی میں بہت گرمی پڑرہی ہے‘‘، یا پھر آپ نے غلطی سے بچوں کی دکان سے خریداری کرلی؟ اداکارہ نے جواب میں ’’میرا گملا، میرا پھول، میرا جسم، میری اصول‘‘۔ کہہ کر مداح کو خاموش کرادیا۔

تازہ ترین