• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی افغانستان کے صوبے لوگر میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے افغانستان کے صوبے لوگر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے صوبے لوگر کے دارالحکومت پل عالم میں دہشت گردی کے بہیمانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور بہت سارے لوگ زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
تازہ ترین