• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم علی کے موقع پر جلوس نہ نکالا جائے، ڈی سی کوئٹہ کی اپیل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر(ر) اورنگزیب بادینی نے یوم علی کے موقع پر جلوس نہ نکالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ شہر میں بغیر ماسک افراد کو گرفتارکرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،جمعہ اور جمعرات کو ضروری دکانوں کے علاوہ تمام کاروبار بند رہیںگے ،22 اشاریہ 6 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرزمان جمالی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہاکہ صوبائی دارلحکومت میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ہے شہر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 103 تعلیمی اداروں کو بند جبکہ کئی کو وارننگ دی گئی ہے جبکہ ہزاروں دکانوں کو وارننگ دے چکے ہیںانہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں جمعرات اور جمعہ کوچند ضروری دکانوں کے علاوہ تمام کاروبار بند رہے گاشہر کے ہسپتالوں کو الرٹ کیا ہوا ہے پی ڈی ایم اے نے آکسیجن کے حوالے سے کام کیا ہے، شہرمیں انٹری کے موقع پر ماسک تقسیم کیا جارہا ہے، عام لوگ کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کررہے، ماسک نہ پہننے پر گرفتار کیا جاسکتا ہے اور کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ عوام کی طرف سے مزاحمت کا سامنا رہتا ہے ہمارا کام لوگوں کو احتیاط اور ایس او پیز کا بتاناہے شیعہ مسلک سے اپیل ہے کہ وہ یوم علی کے موقع پر جلسہ جلوس سے گریز کرے تاکہ اس وباء سے محفوظ ہوں ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرزمان جمالی نے کہاکہ اس وقت 22 اشاریہ 6 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہورہے ہیں گزشتہ چند دنوں کے دوران کورونا کے کیسز میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے وبائی مرض کا معلوم نہیں ہوتا کہ کس طرح بڑھتا ہے، لوگوں کو ایس او پیز کو لازمی فالو کرنا ہوگا، ڈی ایچ او کوئٹہ کے مطابق ویکسینیشن کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے، لوگوں میں ویکسینیشن کو پروموٹ کیا جائے، وینٹیلیٹر پر کوئی مریض نہیں، تمام ہسپتال حکام سے رابطے میں ہے۔
تازہ ترین