سجل کا علی انصاری کو اپنی فیملی میں خوش آمدید
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل کا علی انصاری کو اپنی فیملی میں خوش آمدید

خوبرو اور ہردلعزیز اداکارہ سجل علی نے اپنی چھوٹی بہن صبور علی کے منگیتر علی انصاری کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہا ہے۔

سجل علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بہن صبور علی اور علی انصاری کی منگنی کی کچھ تصویریں شیئر کیں۔


تصویروں میں شوبز انڈسٹری کے اس نئے جوڑے کے ہمراہ سجل علی، مریم انصاری اور احد رضا میر کی والدہ بھی موجود ہیں جبکہ یہ تمام لوگ بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

سجل علی نے یہ خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں علی انصاری سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’بھائی! ہماری فیملی میں آپ کو خوش آمدید۔‘

اس پوسٹ پر شوبز فنکاروں کی بڑی تعداد صبور علی اور علی انصاری کو اُن کی منگنی پر مبارکباد پیش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صبور نے اپنی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنائی تھی۔


انہوں نے علی انصاری کے ہمراہ تیار ہوئے اور گلے میں ہار ڈالے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ’بات پکی‘ لکھا تھا۔

دوسری جانب علی انصاری نے بھی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے جذبات اس وقت بالکل مختلف ہیں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ خوش ہیں۔


علی انصاری نے صبور علی کے لیے لکھا تھا کہ زندگی میں اب کبھی آپ کو تنہا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ صبور کی بہن سجل علی نے بھی شوبز انڈسٹری سے ہی گزشتہ برس اپنا جیون ساتھی چُنا تھا اب اُن کی بہن نے بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ علی انصاری سے شادی کا ارادہ کیا ہے۔

رواں برس ماہِ فروری میں علی انصاری کی بہن مریم انصاری سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید