• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیشا میری نہیں میں اسکی عمر کا لگ رہا ہوں،سلمان خان

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘کی اداکارہ دیشا پٹانی کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

فلم کی تیاری کے دوران اداکاروں کی گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سلمان خان فلم کے حوالے سے بتارہے ہیں۔

سلمان خان نے کہا کہ اس عمر میں کوئی اداکار فلم میں ایکشن سین کرسکتا ہے تو وہ رومانس بھی کرسکتا ہے۔

سلمان خان نے مذاقیہ انداز میں کہا کہ فلم میں دونوں ہم عمر لگ رہے ہیں، مطلب وہ میری عمر کی نہیں بلکہ میں ان کی عمر کا لگ رہا ہوں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اس وقت 55سال کے ہیں جبکہ فلم ’رادھے‘ میں ان کی ہیروئن دیشا پٹانی کی اصل عمر 28 سال ہے۔

تازہ ترین