• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو بے پناہ صلاحیتوں اور وسائل سے نوازا گیا ،صدرعارف علوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ہواوے وزارت آئی ٹی کی شراکت سے1000سرکاری عہدیداروں کو آئی سی ٹی تربیت فراہم کریگا ،اس سلسلے میں ہو اوے مشرق وسطی کے نائب صدر مسٹر اسپیسلی نے وفد کے ہمراہ ایو ان صدر میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ،مسٹر اسپیسلی نے پاکستان میں آئی ٹی ہنر کو فروغ دینے میں اپنی تنظیم کے کردار کے بارے میں صدر کو تفصیل سے آگاہ کیا ،اس مو قع پر اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ،صدر مملکت عارف علوی نے کام اور خدمات کی فراہمی کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے علمی معیشت کو فروغ دینے اور سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کو بے پناہ صلاحیتوں اور وسائل سے نوازا گیا ،اجلاس کے دوران ہواوے پاکستان کے سی ای او مسٹر مارک مینگ نے کہا کہ ہواوے پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا آئی سی ٹی ماحولیاتی نظام تشکیل دے گا جس سے ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھایا جاسکے، اسپیسلی نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ سرکاری عہدیداروں کو رجسٹریشن اور تربیتی پروگراموں کیلئے اندراج کیا جائیگا جو حوثی ماہرین کے ذریعہ کئے جائینگے،اجلاس میں سیکرٹر ی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارشد محمود ، سیکرٹری میس او فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ فرح حامد ، ایڈیشنل سیکرٹری میس او آئی ٹی اینڈ ٹی علی شیر محسود ، ہواوے پاکستان کے سی ای او مسٹر مارک مینگ نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد مسٹر اسپیسلی نے صدر کو پاکستان میں آئی سی ٹی سیکٹر کی ترقی کی کوششوں پر ایوارڈ پیش کیا۔

تازہ ترین