کراچی (جنگ نیوز) ترجمان پی آئی اے نے کہا ہےکہ پروازیں 20فیصد کم کردی گئی ہیں تاہم فیصل آباد اور کوئٹہ کا فضائی آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے جاری کردہ اعلامیہ اور پی آئی اے آپریشن کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان پی آئی نے کہا کہ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات کی روشنی میں مجموعی طور پر پروازوں میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے ، اس کمی کے تناظر میں پی آئی اے کا فیصل آباد اور کوئٹہ کا فضائی آپریشن متاثر نہیں ہوگا ، کوئٹہ کا دوسرے ملکی علاقوں سے رابطہ عید کے دنوں میں بھی بحال رہے گا۔