• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، اسپتالوں میں داخلے کے منتظر کورونا مریض باہر دم توڑنے لگے، غیرملکی سفارتکار سمیت 3417 اموات

نئی دہلی(اےایف پی، جنگ نیوز، خبر ایجنسیاں)بھارت کے اسپتالوں میں داخلے کے منتظر مریض باہر ہی دم توڑنے لگے،گزشتہ روزغیر ملکی سفارتکار سمیت 3417اموات، 24گھنٹے کےدوران پونے 4لاکھ تک نئے کیسز، مجموعی متاثرین 2 کروڑ تک پہنچ گئے،دہلی میں فوج طلب ، سپریم کورٹ نے درکار آکسیجن فراہم کرنیکا حکم دیدیا۔تفصیلات کےمطابق بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ،روز بروز صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق بھارت میں کورونا کے مجموعی مریضوںکی تعداد 2 کروڑ سے بھی تجاوز کرگئی ہے جبکہ ماہرین نے کیسز اور اموات کے سرکاری اعداد و شمار کم بتانےکا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہاہےکہ کئی مریض کو اسپتالوں میں داخلے کیلئے باہر قطار میں ہی دم ٹور رہےہیں،ادھر میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوںکے دوران مزید 3لاکھ 68ہزار سے زائد نئے کیس اور 3417 اموات ریکارڈ ہوئیں، کورونا مریضوں کی زندگی مصنوعی آکسیجن کے رحم و کرم پرہے، بھارتی ریاست کرناٹکا کے اسپتال میں ایک دن میں آکسیجن کی قلت سے 24مریض دم توڑگئے جبکہ مدھیا پردیش میں فیملیز نے آکسیجن سپلائی بند ہونے سے چار مریضوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا۔دہلی کی ابتر صورتحال پر نائب وزیراعلی منیش سیسوڈیا نے وزیر دفاع کو خط لکھ کر فوج کی مدد مانگ لی جبکہ ویکسین کی کمی پر متعدد ریاستوں میں بالغ افراد کو ویکسی نیشن کا عمل ملتوی کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین