• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین کی 2 خوراک لینے والے سعودی شہریوں کو سفر کی اجازت

سعودی عرب کے ایئر پورٹس پر آپریٹ کرنے والی ایئر لائنز کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کی ویکسین کی 2 خوراک لینے والے تمام سعودی شہریوں کو سفر کی اجازت ہو گی، اس ضمن میں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گاکا کے مطابق پہلی خوراک لینے کے 14 روز گزر جانے والے سعودی شہری سفر کر سکیں گے۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کو بھی سفر کی اجازت ہو گی۔


سعودی ایوی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ کورونا سے صحت یابی کا دورانیہ 6 ماہ سے زائد نہ ہو۔

گاکا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایپ پر اسٹیٹس ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، اس نوٹیفکیشن کا اطلاق 17 مئی سے ہوگا۔

تازہ ترین