• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ملکوں پر عارضی سفر ی پابندی لگادی

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ملکوں پر عارضی سفر ی پابندی لگادی


ریاض(شاہدنعیم) سعودیوں، سفارتکاروں، صحت کارکنان اور ان کے اہل خانہ کے سوا تمام افراد کےسعودی عرب آنے پر عارضی پابندی لگادی گئی، سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق عمل درآمد بدھ 3 فروری 2021 بدھ سے ہوگا۔ یہ پابندی 20 ممالک سے آنے والوں پر عائد کی گئی ہے۔ ان میں پاکستان، انڈیا اور امارات کے علاوہ ارجنٹائن ، امارات ، جرمنی ، ریاستہائے متحدہ امریکہ ، انڈونیشیا ، آئرلینڈ ، اٹلی ، پاکستان ، برازیل ، پرتگال ، برطانیہ ، ترکی ، جنوبی افریقہ ، برطانیہ ، سویڈن ، سوئس کنفیڈریشن ، فرانس ، لبنان ، مصر ، ہندوستان ، اور جاپان بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین